ایم ڈی واساسید زاہدعزیز کی مجیب الرحمن شامی کے ساتھ ملاقات

ایم ڈی واساسید زاہدعزیز کی مجیب الرحمن شامی کے ساتھ ملاقات

لاہور( جنرل رپورٹر) ایم ڈی واسا زاہد عزیزنے روز نامہ پاکستان کے چیف ایڈیٹر مجیب الرحمن شامی سے ان کے دفتر میں ملاقات کی ۔ملاقات میں ڈی ایم ڈی آپریشن شکیل احمد کشمیری پی آر او امتیاز غوری نے بھی شرکت کی اس موقع پر ایم ڈی نے روز نامہ پاکستان کے چیف ایڈیٹر سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں اور میرے والد آپکے مداح ہیں میرے والدین کا تعلق بھی جالندھر سے ہے جہاں سے آپکا بھی تعلق ہے ایم ڈی نے کہا کہ روز نامہ پاکستان کے مشکور ہیں جو عوامی سمائل کے حل کے لئے کوشاں رہتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ پندرہ دن پہلے وزیر اعلی پنجاب نے ایم ڈی واسا لگا کر جو ذمے داری سونپی ہے اس پر پورا اتروں گا جس پر پاکستان کے چیف ایڈیٹر نے کہا کہ ہماری ہمدردیاں آپ کے ساتھ ہیں نئی روایات اس اندازمیں سامنے لائیں کہ لوگ آپکو آپکے جانے کے بعد بھی یاد رکھیں ۔ دریں اثناء ایم ڈی نے روزنامہ پاکستان کے ایڈیٹر کو آر ڈنیشن ایثار رانا سے ملاقات کی اور باہمی دلچسپی کے امور پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...