احسان خان اور کامران پوما کی ملاقات،قاضی پارک ٹیوب ویل پر آج کام شروع کرنیکا حکم

احسان خان اور کامران پوما کی ملاقات،قاضی پارک ٹیوب ویل پر آج کام شروع کرنیکا ...

لاہور( جنرل رپورٹر) روز نامہ پاکستان کے مقبول عام سلسلے گیسٹ آن لائن میں ایم ڈی واسا سید زاہد عزیز سے شاہدرہ یوسف پارک اور قاضی پارک کے معززین اور وائس چئیرمینوں اور کونسلرز نے ملاقات کی جن میں یونین کونسل بارہ کے وائس چیئرمین احسان خان، جنرل کونسلر کامران مشتاق راوی سوسائٹی کے مرکزی رہنما عمران خان ‘ پی پی سی پی کے وائس چیئرمین عمران اکرم نمبر دار شامل تھے جنہوں نے ایم ڈی سے کہا کہ قاضی پارک یوسف پارک میں ٹیوب ویل لگانے کے لئے سابق ایم ڈی سے ملاقاتیں کیں جنہوں نے ٹیوب ویل ہماری گزارشات پرقبول کرکے منظور کروایا اور پندرہ مئی کو افتتاح کا وعدہ کیا جس پر ایم ڈی نے فوری طور پر یکشن لے لیا اور انہیں کہا کہ آج ہر حال میں دونوں مقامات پر ٹیوب ویل لگانے کا کام شروع ہو جائے گا اگر مشینری نہ پہنچی تو سخت یکشن لیا جائے گا ایم ڈی نے فوری طور پر عثمان بابر ایکسین کو فون کرکے انہیں حکم دیا کہ اور ٹیوب ویل کی تنصیب کا کام ہر حال میں شروع ہو جانا چاہئے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...