ملازمین کو بہتر طبی سہولیات دینے کا عزم
لاہور( جنرل رپورٹر) ایم ڈی واسا زاہد عزیز نے گیسٹ آن لائن میں اعلان کیا کہ واسا کے ملازمین کے لئے میڈیکل کی بہترین سہولیات فراہم کی جائیں گی اس کے لئے فی میل لیڈی ڈاکٹر کے ساتھ ساتھ ایک میل ڈاکٹر بھی بھرتی کیا جارہا ہے ۔انہوں نے کہا کہ ایسے ملازمین جنہیں ریگولر کیا گیا ہے اور انہیں تاحال مستقل ملازمت کے نوٹسز نہیں ملے انہیں بھی فوری ریگولر کیا جائے گا۔