ایجوکیشن وؤچر سکیم کے تحت 25لاکھ بچوں کو سکولوں میں داخل کرایا گیا،آزاد

ایجوکیشن وؤچر سکیم کے تحت 25لاکھ بچوں کو سکولوں میں داخل کرایا گیا،آزاد

لاہور(پ ر) مسلم لیگ ن کے رکن پنجاب اسمبلی آزاد علی تبسم نے کہا ہے کہ پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کی واؤچر سکیم کے تحت 25لاکھ بچوں کو سکولوں میں داخل کرایاگیا ہے۔ اربوں روپے کے لاکھوں لیپ ٹاپ صرف اورصرف میرٹ پر ہونہار طلباو طالبات کو دئیے گئے ہیں۔انہوں نے کہاکہ صوبے میں اینٹوں کے بھٹوں سے چائلڈ لیبر کا مکمل خاتمہ کیا گیا ہے ۔

اور آٹوورکشاپس،ہوٹلوں اورپٹرول پمپوں سے بھی چائلڈ لیبرکا خاتمہ کریں گے۔بھٹوں پر بچوں سے مشقت کیلئے خاندانوں کو پیشگی معاوضے کے ذریعے گروی رکھنے کی زنجیرتوڑدی ہے۔ بھٹوں پر کام کرنیوالے 80ہزار سے زائد بچوں کو سکولوں میں داخل کرایاگیا ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...