عمران خان کی اصولوں کی سیاست سے عوام اعتماد کر رہے ہیں،نوشین

عمران خان کی اصولوں کی سیاست سے عوام اعتماد کر رہے ہیں،نوشین

لاہور(لیڈی رپورٹر)تحریک انصاف کی رکن پنجاب اسمبلی ڈاکٹر نوشین حامد نے کہا ہے کہ پنجاب میں ڈاکٹروں کو سہولتیں نہ ملنے کی وجہ سے وہ ملک سے باہر جارہے ہیں ، ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ کے پی کے میں ڈاکٹروں کو عزت دی گئی ہے اس لئے بیرون ملک سے ڈاکٹر کے پی کے آرہے ہیں۔

، کئی ڈاکٹر پشاور ہسپتال میں دوبارہ ملازمت کررہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ عمران خان نے ہمیشہ اصولوں کی سیاست اور یہ ہی وجہ ہے کہ عوام میں ان کی مقبولیت میں غیر معمولی اضافہ ہوا ہے ، عوام نے ہمیشہ تحریک انصاف پر اعتماد کا اظہار کیا ہے عوام جانتے ہیں کہ تحریک انصاف ملک سے بد عنوانی کے خاتمہ کی تحریک شروع کئے ہوئے ہے ، ڈاکٹر ، وکیل ، دانشور،اساتذہ سب عمران خان کے موقف کی تاۂد کررہے ہیں اور انہیں عمران خان پر گہرا عتماد ہے

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...