تعلقات عامہ کا کوئی ملازم سرپلس پول میں نہیں جائیگا،تصورچودھری

تعلقات عامہ کا کوئی ملازم سرپلس پول میں نہیں جائیگا،تصورچودھری

لاہور( خبرنگار) ایپکا تعلقات عامہ یونٹ کے عہدیداران محمد تصور چوہدری ، چوہدری مشتاق علی و دیگر نے محکمہ تعلقات عامہ کے سٹاف کو سرپلس پول میں بھیجنے اور افسران کو دیگر محکموں میں بھیجے کا فیصلہ واپس لینے پر سیکرٹری اطلاعات راجہ جہانگیر انور کا شکریہ ادا کیا ہے ۔گزشتہ روز محکمہ کے افسران اور اہلکاران کے ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سیکرٹری اطلاعات نے یقین دہانی کرائی کہ محکمے کے کسی اہلکار کو سرپلس پول میں نہیں بھیجا جا رہا نہ ہی افسران کو دوسرے محکموں میں شامل کیا جائے گا۔ انہوں نے سٹاف پر زور دیا کہ وہ پوری دلجمعی اور محنت سے اپنے فرائض سرانجام دیں اور دیانتداری سے محکمے کی خدمت کریں ۔ سیکرٹری اطلاعات کی طرف سے محکمہ ختم کرنے کی منصوبہ بندی کے خاتمے کے اعلان پر محکمے کے اہلکاران و افسران میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...