وزیر اعظم مستعفی ہوکر جے آئی ٹی میں پیش ہوں،صاحبزادہ حامد رضا

وزیر اعظم مستعفی ہوکر جے آئی ٹی میں پیش ہوں،صاحبزادہ حامد رضا

  



لاہور(پ ر)سنی اتحاد کونسل پاکستان کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا نے کہا ہے کہ وزیر اعظم مستعفی ہوکر جے آئی ٹی میں پیش ہوں۔ سرکاری اداروں کا جے آئی ٹی سے تعاون نہ کرنا توہین عدالت ہے۔ نواز شریف کا اقتدار عسکری خان نہیں عدالتی خان کے ذریعے ختم ہو گا۔ حکمران خاندان کا عبرت ناک انجام نوشتہ ء دیوار ہے ۔

کرپشن کے سومنات پاش پاش ہونے والے ہیں۔ مستقبل کے دو چیف جسٹس وزیر اعظم کو نااہل قرار دے چکے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے شاد باغ لاہور میں مفتی محمد حبیب قادری کی رہائش گاہ پر دعوت افطار سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ صاحبزادہ حامد رضا نے مزید کہا کہ جمشیددستی کو انتقام کا نشانہ بنایا جارہا ہے ۔ سپریم کورٹ کے جج اور جے آئی ٹی کے ارکان اپنی حفاظت کیلئے آئین کے آرٹیکل 190کے تحت آرمی چیف سے رجوع کرسکتے ہیں۔ کرپٹ حکمران اپنی ناکامیوں کو کامیابیاں بناکر پیش کرنے کی ناکام کوشش کررہے ہیں۔ وزراء اپنے آقاؤ ں کے خلاف ممکنہ فیصلے سے گھبرا کر بو نگیاں ماررہے ہیں۔ چیئرمین سنی اتحاد کونسل نے مزید کہا کہ قوم عید کے بعد اپوزیشن کے گرینڈ الائنس کی خوش خبری سنے گی۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...