ام المومنین حضرت سیدہ عائشہ صدیقہکا یوم وصال عقیدت و احترام سے منایا گیا
لاہور(ایجوکیشن رپورٹر)عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے زیر اہتمام یوم بدر اور یوم وصال ام المومنین حضرت سیدہ عائشہ صدیقہ ملک بھر میں عقید ت و احترام کے ساتھ منایا گیا ۔ اس سلسلہ میں ملک بھرکے مختلف شہروں میں اجتماعات منعقد کئے گئے ۔ اس موقع پر عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے مرکزی ناظم تبلیغ مولانا محمداسماعیل شجاعّ بادی،مولانا عزیزالرحمن ثانی،مبلغ ختم نبوت مولانا عبدالنعیم ،قاری عبدالعزیز،حافظ ظفراللہ سندھی نے مرکز ختم نبوت اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ غزوہ بدر حق و باطل کے درمیان پہلا فیصلہ کن معرکہ تھا۔ غزوہ بدر میں اسلام کی عظیم الشان فتح اور کفر کی شرمناک شکست ہو ئی ۔ بدر کی فتح اسلام کی عالمگیر ترویج و اشاعت کا پیش خیمہ ثابت ہوئی۔ مسلم خواتین ام المومنین حضرت عائشہ صدیقہ کی سیرت و کردار سے رہنمائی حاصل کریں۔ مسلم خواتین ام المومنین سیدہ عائشہ صدیقہ کو اپنا آئیڈیل بناکر اپنی زندگی کو اسلامی سانچے میں ڈھالیں۔