جے آئی ٹی کو غلط ریکارڈ پیش کرنے کا نوٹس لیا جائے،عمرکسانہ

جے آئی ٹی کو غلط ریکارڈ پیش کرنے کا نوٹس لیا جائے،عمرکسانہ

لاہور(نمائندہ خصوصی)تحریک انصاف لاہور کی ایگزیکٹو باڈی کے رکن محمد عمر کسانہ نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ جے آئی ٹی کو غلط ریکارڈپیش کرنے والے اداروں کے خلاف نوٹس لے اور تحقیقات میں رکارٹیں ڈالنے والوں سے بھی پوچھ گچھ کی جائے ۔ جے آئی ٹی کی تحقیقات مکمل ہونے تک وزیر اعظم سے استعفی لیا جانا چاہیے تاکہ وہ ریاستی اداروں کے ذریعے جے آئی ٹی پر اثر انداز نہ ہو سکیں ۔عمران خان نے تو متعدد بار یہ مطالبہ کیا ہے کہ جب تک تفتیش اور تحققات مکمل نہیں ہو جاتیں وزیر اعظم عہدہ چھوڑ دیں لیکن انکو معلوم ہے کہ اقتدار سے الگ ہو کر ریاستی ادروں سے اپنی مرضی کا ریکارڈ نہیں نکلوا سکیں گے ۔اپنے ایک بیان میں انکا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ کی جانب سے بنائی گئی جے آئی ٹی کے کام میں مداخلت کی جارہی ہے اور بلاوجہ تاخیری حربے استعمال کیے جارہے ہیں تاکہ مقررہ وقت میں تحقیقات مکمل نہ ہو سکیں اور انکو پانچ سال پورے کرنے میں مزید مہلت مل سکے ۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...