انٹرفیتھ ڈایئلاگ فورم کی مرکزی مجلس عاملہ کااجلاس

انٹرفیتھ ڈایئلاگ فورم کی مرکزی مجلس عاملہ کااجلاس

لاہور(ایجوکیشن رپورٹر)انٹرفیتھ ڈایئلاگ فورم کی مرکزی مجلس عاملہ کااجلاس صدرجاوید ولیم کی زیر صدارت منعقد ہوا ،جس میں مرکزی سیکرٹری جنرل مولانامحمدعاصم مخدوم ،سنیئر نائب صدر علامہ مفتی سید عاشق حسین شاہ ،پادری عموانیل کھوکھر ،فادر جمیل البرٹ ،پادری سیموئیل نواب ،مولانا شکیل الرحمن ناصر،علامہ ڈاکٹر بدرمنیر،فادر ویکٹر،علامہ محمد اصغر،علامہ قاری انعام الرحیم ،حافظ سمیع اللہ ودیگر اراکین نے شرکت کی ،اجلاس میں فیصلہ کیا گیاکہ عید الفطر کے فوری بعد بین المذاہب کانفرنس لاہور میں منعقد کی جائے گی ،انٹرفیتھ ڈایئلاگ فورم اور فیسزز پاکستان کے تعاون سے مکالمہ بین المذاہب کے فروغ کے لئے عوامی اجتماعات اور کانفرنسزز کا انعقاد کیا جائے گا۔انٹرفیتھ ڈایئلاگ فورم کے صدرجاوید ولیم نے اس موقع پر اپنے خطاب میں کہاکہ انتہاء پسندی ،د ہشت گردی ،فرقہ وارانہ تشدد ایک ناسور ہے اس کے خاتمہ کے لئے ہر سطح پر جدوجہد جاری رکھے گے ، فیسزز پاکستان نے پوری دنیا میں پاکستان کے چہرے کو روشن کیا ہے۔

،اور پاکستان کی حقیقی تصویر دنیا عالم میں پیش کی ہے ،مٹھی بھر چند دہشت گردوں نے پاکستان کا نام بدنام کر رکھا ہے فیسزز پاکستان کا مقصد پر امن معاشرے کا قیام ہے ،پاکستان سمیت پورے دنیا میں امن کے قیام کے لئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے،اورفتنہ اور فساد پھیلانے والے اور بلیک میل کرنے والے بھتہ خور عناصر کا بھرپور مقابلہ کریں گے ،،اس موقع پر مولانا محمدعاصم مخدوم نے کہاکہ فیسزز پاکستان کی سماجی خدمات قابل تحسین ہیں ،فیسزز پاکستان نے ملک کا نام روشن کیاہے ،دہشت گردوں کی وجہ سے ہمارے ملک کا بیرون دنیامیں جو تاثر غلط پیش ہورہاتھافیسزز پاکستان نے اس ختم کیا ہے ،ہم دہشت گردی کے خلاف فوج اور ریاستی اداروں کے شانہ بشانہ ہیں ،داعش جیسی تنظیمیں فتنہ ہیں ان کو اپنے ملک میں پنپنے کی اجازت نہیں دیں گے،مولانامفتی عاشق حسین شاہ نے کہاکہ فیسزز پاکستان کی قومی خدمات کو ہمیشہ ہمیشہ سنہری حروف میں لکھا جائے گا،دہشت گردوں کا کوئی مذہب نہیں ہوتا،

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...