عید جیسے تہواروں پر غریب افراد کو بھی خوشیوں میں شامل کیا جائے،قیصر امین بٹ

عید جیسے تہواروں پر غریب افراد کو بھی خوشیوں میں شامل کیا جائے،قیصر امین بٹ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (پ ر) مسلم لیگ ن لاہور کے سینئر رہنما،سابق ممبر صوبائی اسمبلی اور وائس چیئرمین اے کیوخان ہسپتال حاجی قیصرامین بٹ القادری نے اپنی رہائش گاہ 180راوی روڈ پر 1ہزار سے زائد غریب اور بے سہارا خاندانوں میں راشن تقسیم کیا ،راشن تقسیم کرنے کی تقریب میں میڈیا کے نمائندوں سے خصوصی بات چیت کرتے ہوئے سینئر لیگی رہنما حاجی قیصر امین بٹ نے کہاکہ ہمیں اللہ رب العزت کی خوشنودی حاصل کرنے کیلئے غریب اور بے سہارا لوگوں کو بھی اپنی خوشیوں میں شریک کرنا ہو گا ، غریب اور بے سہارالوگوں کے دکھوں کو خوشیوں میں بدلنا صدقہ جاریہ اور اللہ تعالیٰ کے نزدیک محبوب ترین عمل ہے اس موقع پر استاد ذوالفقار ، حبیب میاں ، مستحسن رضا، تجمل حسین ، قاری امجد حسین ، مرزارضوان سمیت دیگر بھی شریک تھے ۔