تجارتی خسارہ زر مبادلہ سے بھی بڑھ گیا ہے،مہرین انور راجہ

تجارتی خسارہ زر مبادلہ سے بھی بڑھ گیا ہے،مہرین انور راجہ

لاہور(لیڈی رپورٹر)سابق وزیر مملکت انصاف و پارلیمانی امور مہرین انو ر راجہ نے کہاہے کہ تجارتی خسارہ زر مبادلہ سے بھی بڑھ گیا ہے اور اب غیر ملکی مالیاتی اداروں پر انحصارکرنا پڑے گا ، ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ رواں مالی سال کے پہلے گیارہ ماہ میں خسارہ 42فیصد اضافہ کے ساتھ 30ارب ڈالر کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گیا ،حکومت ملک کو معاشی خوشحال بنانے کا روز دعوی کرتی ہے مگر حقیقت اس کے برعکس ہے ،حکمران قرضے لے کر ملک چلا رہے ہیں، صنعت کارحکومت پر اعتماد کرنے کو تیار نہیں اس لئے وہ وہ یہاں صنعتیں لگانے سے گریز کررہے ہیں ۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...