ہائیڈرو الیکٹرک یونین کے وفد کی وفاقی وزیر خواجہ آصف کے ساتھ ملاقات

ہائیڈرو الیکٹرک یونین کے وفد کی وفاقی وزیر خواجہ آصف کے ساتھ ملاقات

لاہور(خبر نگار)آل پاکستان واپڈا ہائیڈروالیکٹرک ورکرز یونین سی بی اے کے سات رکنی وفد نے بزرگ مزدور راہنماء خورشیداحمد جنرل سیکرٹری کی قیادت میں وفاقی وزیر واٹر اینڈپاو ر خواجہ محمد آصف سے ملاقات کی اْنہوں نے اس جانب توجہ دلائی کہ اس سال ادارہ واپڈا کے کارکنوں نے جانفشانی سے کام کر تے ہوئے 19348 میگاواٹ تک ریکارڈ بجلی کی پیداوار ممکن بنائی ہے بجلی کی ترسیل سے صارفین کو بہتر خدمات مہیا کرتے ہوئے درجنوں کارکنوں نے اپنی قیمتی جانیں قربان کر دی ہیں یہ دنیا کا مشکل ترین کام ہے۔

جس کی انجام دہی میں محنت کش جان لیواء حادثات کا شکار ہوجاتے ہیں یونین کے وفد نے مطالبہ کیا کہ مہنگائی کے اس دور میں سابقہ روایات کے مطابق بونس دیئے جانے کا اعلان کیاجائے وفاقی وزیر خواجہ محمد آصف نے کارکنوں کے مطالبات کو خندہ پیشانی سے سنا اور اعلان کیا کہ محکمہ بجلی اور واپڈا کے ملازمین کو عیدالفطر سے پہلے ایک بنیادی تنخوا ہ بطور بونس ادا کی جائے گی وفد نے اس مثبت فیصلہ پر شکریہ ادا کیا اور کارکنوں کو ہدایت کی کہ وہ ادارہ محکمہ بجلی اور واپڈا کی نیک نامی کے لئے پوری تندہی سے اپنے فرائض پورے کرتے رہیں وفد میں ہمایوں خان تربیلا، مشتاق احمد غازی بروتھا ڈیم،عاصم حمید منگلا، جاوید اقبال بلوچ ریجنل چیئرمین اسلام آباد ریجن، گوہر تاج مرکزی چیئرمین یونین پشاور بھی شریک ہوئے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...