البیراک کے نمائندگان اور ڈپٹی میئر شالامار ٹاؤن کی صفائی میٹنگ

البیراک کے نمائندگان اور ڈپٹی میئر شالامار ٹاؤن کی صفائی میٹنگ

لاہور(جنرل رپورٹر)البیراک نمائندگان نے منگل کے روز ڈپٹی مےئر چوہدری بلال سے شالامار ٹاؤن کے رمضان بازاروں اور اس کے گردونواح کے علاقے میں صفائی کے انتظامات کے حوالے سے میٹنگ کی۔ ملاقات کے دوران شالامار ٹاؤن کی عمومی صوتحال پر تبادلہ خیال کیاگیا۔ کمیونیکیشنزٹیم نے ماہ ر مضان المبارک میں البیراک ویسٹ مینجمنٹ کے خصوصی صفائی انتظامات کے بارے میں بھی ڈپٹی مئیر کو آگاہ کیا گیا۔

ڈپٹی مئیر نے البیراک کی جانب سے کیے جانے والے صفائی انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا۔میٹنگ کے دوران موجود بلدیاتی نمائندوں نے بعض علاقوں میں صفائی کے حوالے سے مسائل کی نشاندہی بھی کی جس پر البیراک ٹیم نے یقین دہانی کرائی کہ ان مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کر لیا جائے گا۔مزید براں دکانداروں اور خریداروں میں رمضان لڑیچر ،آگاہی ہدایت نامے اور ویسٹ بیگز بھی تقسیم کیے گئے۔اس موقع پرالبیراک کے اسسٹنٹ منیجرز سہیل محمود اور سلمان اعجاز بھی موجود تھے۔واضح رہے کہ ماہ رمضان میں ’’ اہتمام رمضان‘‘ کے عنوان سے البیراک کی خصوصی صفائی وآگاہی کمپین جاری ہے جس کے سلسلے میں صفائی آپریشنز کے ساتھ ساتھ عوا�آاگاہی اور عوامی نمائندگان سے ملاقاتیں بھی جاری ہے تاکہ فیلڈ سٹاف کی مدد اور عوام کے تعاون سے صفائی کی بہتر صورتحال کو یقینی بنایا جا سکے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...