لوڈشیڈنگ نے دو نمبر توانائی منصوبوں کا پول کھول دیا،عبدالعلیم خان

لوڈشیڈنگ نے دو نمبر توانائی منصوبوں کا پول کھول دیا،عبدالعلیم خان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(نمائندہ خصوصی )پی ٹی آئی کے مرکزی رہنما اور سنٹرل پنجاب کے نو منتخب صدر عبدالعلیم خان نے کہا ہے کہ لوڈشیڈنگ نے کمیشن خوری کیلئے بنائے جانے والے دو نمبرانرجی منصوبوں کا پول کھول دیا ہے، کھوکھلے نعروں اور اشتہاروں کے ’’پاور پلانٹ‘‘ بجلی پیدا نہیں کرسکتے،انہوں نے کہا کہ اگر حقیقی ٹھوس اقدامات اٹھائے جاتے تو آج روزہ داردن میں 16سے 20گھنٹے تک لوڈ شیڈنگ کا عذاب نہ بھگت رہے ہوتے،انہوں نے کہا کہ سٹاک مارکیٹ کریش ہونے کی وجہ وزیر اعظم نواز شریف کی جے آئی ٹی کے سامنے پیشی نہیں، حکومت کی عوام دشمن پالیسیاں ہیں۔

عبدا لعلیم خان نے یہاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 4سال قبل شارٹ فال3سے 4 ہزار میگاواٹ تھا،ن لیگ اقتدار میں آئی تو بلند بانگ دعوے کئے لیکن نام نہاد انرجی منصوبے بناتے ہوئے کمیشن خوری کے سوا کسی چیز کو اہمیت نہیں دی، کھوکھلے نعروں اور اشتہاروں کے ’’پاور پلانٹ‘‘ خوب لگائے گئے،صرف تشہیر کرنے کے بجائے عملی اقدامات اٹھائے ہوتے تو آج شارٹ فال 6ہزار کے قریب پہنچنے والا نہ ہوتا۔