وزیر اعظم جوڈیشل اکیڈمی پر چڑھائی کی منصوبہ بندی سے گریز کریں،عزیز الرحمان

وزیر اعظم جوڈیشل اکیڈمی پر چڑھائی کی منصوبہ بندی سے گریز کریں،عزیز الرحمان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نمائندہ خصوصی) پاکستان پیپلز پارٹی لاہور کے صدر عزیز الرحمن چن نے کہا ہے کہ وزیر اعظم جوڈیشل اکیڈمی پر چڑھائی کرنے کی منصوبہ بندی سے گریز کریں جس طرح ماضی میں سپریم کورٹ پر یلغار کی گئی تھی شریف خاندان اداروں کا احترام ملحوظ خاطر رکھے۔ چاہیے تو یہ تھا کہ وزیر اعظم استعفیٰ دے کر جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہوتے کیونکہ بطور وزیر اعظم جے آئی ٹی کے افسروں کے سامنے پیشی اُن کے منصب کی توہین ہے۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے وزیر اعظم کے بیان پر ردِ عمل دیتے ہوئے کیا انہوں نے مزید کہ کہ وزیر اعظم نے کارکنوں کو جوڈیشل اکیڈمی نہ آنے کا بیان دے کر جلتی پر تیل چھڑکنے والا کام کیا ہے اس طرح کے بیان دے کر جے آئی ٹی کو ہراساں کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے لیکن ن لیگیوں کی گلو کریسی اس بار کامیاب نہیں ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے ہمیشہ اداروں کے استحکام کو ملحوظ خاطر رکھتے ہوئے قربانیں دی ہیں پیپلز پارٹی کے منتخب وزیر اعظم کر گھر بھیجے جانے پر من و عن عمل درآمد کرنا اداروں کے استحکام کی خاطر قربانی دینے کے مترادف تھا۔ انہوں نے کہا کہ شریف خاندان کی کرپشن کا پول کھل چکا ہے میگا پراجیکٹ میں میگا کرپشن ہوئی ہے۔ پانامہ لیکس کے بعد بڑے بڑے منصوبوں میں کرپشن کا حساب دینے کے لئے بھی مسلم لیگ ن تیار رہے۔ انہوں نے کہا کہ دنیا کی کوئی طاقت وزیر اعظم کو نہیں بچا سکتی۔ اٹک جیل کے مچھر اُن کا انتظار کر رہے ہیں۔ اس بار وزیر اعظم کا احتساب سے بچ نکلنا آسان نہیں۔