مسلمانوں کو آپس میں لڑانا امریکہ کا ایجنڈا ہے،شاہ اویس نورانی

مسلمانوں کو آپس میں لڑانا امریکہ کا ایجنڈا ہے،شاہ اویس نورانی

لاہور(پ ر)جمعیت علماء پاکستان کے سیکرٹری جنرل شاہ محمد اویس نورانی نے کہا ہے کہ مسلمانوں کو آپس میں لڑانا امریکہ کا ایجنڈا ہے۔ بھارت نے کشمیریوں اور اسرائیل نے فلسطینیوں کی زندگی اجیرن بنارکھی ہے۔ دنیا بھر مسلمانوں کا خون پانی کی طرح بہہ رہا ہے۔ دنیا تیسری عالمی جنگ کی طرف بڑھ رہی ہے۔ عید کے بعدسیاسی منظر نامہ تبدیل ہو جائے گا۔ سیاسی قائدین نے ہوش کے ناخن نہ لیے تو پچھتائیں گے۔ سیاسی تصادم کا فائدہ غیر جمہوری قوتیں اٹھا سکتی ہیں۔

اس لئے سیاست دان جوش کی بجائے ہوش سے کام لیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے جے یو پی پنجاب کے صدر نور احمد سیال اور صوبائی جنرل سیکرٹری ڈاکٹر جاوید اختر کی قیادت میں ملاقات کرنے والے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ صاحبزادہ شاہ اویس نورانی نے مزید کہا کہ امت مسلمہ کو تقسیم کرنے کیلئے عالمی سازشیں تیز ہو چکی ہیں۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...