مثالی پبلک سکول باگڑیاں کے طلبا و اساتذۂ کا دورہ ایوانِ قائداعظم

مثالی پبلک سکول باگڑیاں کے طلبا و اساتذۂ کا دورہ ایوانِ قائداعظم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(پ ر) نظریۂ پاکستان ٹرسٹ کے پاکستان آگہی پروگرام کے سلسلہ میں مثالی پبلک سکول‘ نواز کالونی‘ باگڑیاں‘لاہورکے طلبا و طالبات اور اساتذۂ کرام نے ایوانِ قائداعظمؒ ، جوہر ٹاؤن‘ لاہور کا مطالعاتی دورہ کیا اور تحریک پاکستان کی تصویری گیلری بھی دیکھیں۔
دریں اثناء موبائل نظریاتی تعلیمی یونٹس نے گورنمنٹ ٹیکنیکل ٹریننگ انسٹیٹیوٹ برائے خواتین‘ کمال گنج‘لاہور‘مدرسہ سید شاہ شہاب الدین نہرا‘ محلہ اسلام آباد‘ سنگھ پورہ‘لاہور کا وزٹ کیا۔ ایوانِ کارکنانِ تحریکِ پاکستان‘ایوانِ قائداعظمؒ اور مذکورہ بالا تعلیمی اداروں میں مستفید ہونے والے اساتذہ اور طلبہ کی مجموعی تعداد131 تھی۔