جے آئی ٹی پر مٹھائیاں تقسیم کرنیوالے اب انکی تفتیش پر آنسو بہا رہے ہیں ،عبدالسمیع

جے آئی ٹی پر مٹھائیاں تقسیم کرنیوالے اب انکی تفتیش پر آنسو بہا رہے ہیں ...

لاہور(نمائندہ خصوصی) پاکستان تحریک انصا فلیبر و نگ کے مرکزی رہنما راناعبدالسمیع نے اپنے جاری بیان میں کہا ہے کہ جے آئی ٹی پر مٹھائیاں تقسیم کرنیوالے اب انکی تفتیش پر آنسو بہا رہے ہیں آنسو بہانے سے یا شکایتیں لگانے سے یہ پانامہ کیس سے بچ نہیں سکتے پانامہ کیس پر قوم کے سامنے کرپٹ حکمرانوں کی لوٹ ما ر کے ثبوت سامنے آنا شروع ہوگئے ہیں جس کی وجہ سے یہ لوگ شور مچا رہے ہیں انہوں نے کہا کہ اس وقت پانامہ کیس اپنے منطقی انجام کو پہنچنے والا ہے جس کی وجہ سے حکمران پریشان ہیں۔

جو لوگ جے آئی ٹی میں پیش ہورہے ہیں وہ سمجھ رہے ہیں کہ ہمیں وی آئی پی پروٹوکول دیا جائے ملزمان کیساتھ ملزموں جیسا ہی سلوک ہونا چاہیئے یہ کرپٹ مافیا ہے اس کرپٹ مافیا کو بے نقاب کرنے کیلئے عمران خان نے جس طرح جدوجہد کی ہے اس پر پوری قوم ان کی مشکور ہے کیونکہ پہلی بار 35 سال میں لوٹ مار کرنیوالے چہرے بے نقاب ہوئے ہیں۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...