حکومتی پالیسیوں کے باعث مہنگائی عروج پر ہے،ذکر اللہ مجاہد

حکومتی پالیسیوں کے باعث مہنگائی عروج پر ہے،ذکر اللہ مجاہد

لاہور (پ ر) امیر جماعت اسلامی لاہور ذکر اللہ مجاہد نے کہا ہے کہ حکمرانوں کی ناقص پالیسیوں کی وجہ سے ملک میں غربت ، مہنگائی بے روزگاری اور بدامنی نے مستقل ڈیرے ڈال رکھے ہیں ،عوام 2018ء میں ووٹ کی طاقت سے کرپٹ اور استحصالی نظام کا احتساب کریں گے ۔

ان خیالات کا اظہار گذشتہ روز انہوں نے دفتر جماعت اسلامی لاہور میں مختلف مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے وفود سے گفتگو کے دوران کیا۔انہوں نے کہا کہ حکمران طبقہ اور ان کی ٹیم قرضوں پر چلنے والی معیشت میں بہتری اورترقی وخوشحالی کے جھوٹے دعوے کرتے نہیں تھکتے جبکہ دوسری طرف عوام غربت کے ہاتھوں تنگ آ کر خودکشیاں کرنے پر مجبور ہیں ۔انہوں نے کہاکہ ملک میں حکمران طبقہ جھوٹ ، منافقت کی سیاست کر رہا ہے عوام کو دھوکے میں رکھ کر ان کا خون نچوڑا جا رہا ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...