رنگ روڈ فیز 2، پہلا مرحلہ تکمیل کے آخری مراحل میں داخل

رنگ روڈ فیز 2، پہلا مرحلہ تکمیل کے آخری مراحل میں داخل

لاہور (اقبال بھٹی )لاہور رنگ روڈ فیز ٹو سدرن لوپ کے دوسرے مر حلے کی تیاری کے لئے ا ٹھار ٹی نے مختلف کمپنیوں سے ٹینڈر طلب کر لئے جو کہ رائے ونڈ روڈ سے ملتان روڈمراکہ تک ہے ، یہ ٹینڈر سیلف فنانس سسٹم کے تحت لئے جائیں گے ،فیزٹو سدرن لوپ کا پہلا مرحلہ تکمیل کے آخری مراحل میں ہے ،جو کہ ڈیفنس فیز8سٹیٹ لائف ہاؤسنگ سکیم سے لے کر رائے ونڈ روڈ تک بنایا جارہا ہے ،تفصیلات کے مطابق رنگ روڈ اتھارٹی کے افسران کا کہنا ہے کہ کچھ اراضی کا کیس کورٹ میں ہے ،اور روزانہ کی بنیا د پر کیس کی سماعت ہو رہی ہے ،اور بہت جلد اتھارٹی کے حق میں فیصلہ ہو جائے گا ، فیز ٹو سدرن لوپ کا افتتاح 4اگست2017کو وزیر اعلیٰ کریں گے

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...