مسلمانوں کو استعماری قوتوں کی سازشوں سے بچا نا ہو گا : مولانا فضل الرحمن

مسلمانوں کو استعماری قوتوں کی سازشوں سے بچا نا ہو گا : مولانا فضل الرحمن

اسلام آباد(این این آئی)جمعیت علماء اسلام کے سربراہ مولانافضل الرحمن نے کہاہے کہ بلوچستان سیاسی لحاظ سے جمعیت کاگھرہے،مسلمانوں کوطاغوتی اور استعماری قوتوں کی سازشوں سے بچاناہوگا۔سردار نجیب سنجرانی اوران کے ساتھیوں کی شمولیت سے جمعیت کی قوت میں اضافہ ہوگا۔ان خیالات کااظہارانہوں نے اپنی رہائش گاہ پرمسلم لیگ (ن) کے سابقہ رہنماؤں اورچاغی کی قبائلی وسیاسی شخصیت سردارنجیب سنجرانی،داؤدخان کھرل،میراویس ہجوانی،نثارخان کاکڑ،امیرمحمددرانی،صلاح الدین سنجرانی،فضل کریم رخشانی اورٹکری نوراحمدساسولی کی سینکڑوں ساتھیوں سمیت مولاناعبد الغفورحیدری،ملک سکندرخان ایڈوکیٹ، مولاناامیرزمان،مولاناعبداللہ جتک ، حاجی محمدحسن شیرانی،سیدجانان آغا،مفتی گلاب کاکڑ، مولانا عبدالباری آغا،حاجی محمدعثمان بادینی،حاجی منظوراحمد مینگل، حافظ عبداللہ گورگیج، ناصرمسیح، مولانانجیب اللہ اورمولانایارمحمدکی موجودگی میں جمعیت علماء اسلام میں شمولیت کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا،شمولیتی تقریب سے مولانا عبدالغفورحیدری، ملک سکندرخان ایڈوکیٹ، مولانا امیر زمان، مولانا عبداللہ جتک اورسردارنجیب سنجرانی نے بھی خطاب کیا،مولانافضل الرحمن نے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ہماری سیاست اصول پرمبنی ہے ہم نے اپوزیشن میں رہ کرحکومت کے اچھے کاموں کی تعریف کی اورحکومت کے اتحادی ہونے کے باوجودحکومت کے غلط کاموں کی مذمت کی اورمستردکیاہم نے یہ روایات ختم کردی کہ حکومت میں شامل ہوتوسب کچھ اچھااوراپوزیشن میں ہوتوسب کچھ براہے انہوں نے کہاکہ بلوچستان اورخیبرپشتونخواکے بعداب سندھ اورپنجاب میں بھی جمعیت کی پوزیشن مستحکم ہورہی ہے انہوں نے کہاکہ جمعیت اوردیگرپارٹیوں کی سیاست میں بہت بڑابرق ہے عوام جمعیت کی سیاست کودیگرپارٹیوں کی نگاہ سے نہ دیکھے انہوں نے کہاکہ ماضی میں مسلمانوں اورکفارکے درمیان تلوارکے ذریعے جنگیں ہوتی تھیں دونوں جانب تلوارکااستعمال ہوتاتھامیدان میں حق اورباطل مدمقابل تھے پھربندوق ،ٹینک اورجہازکے ذریعے جنگیں لڑی جاتی تھیں اورآج عوامی قوت کے حصول سے یہ جنگ لڑی جاتی ہے جمعیت باطل قوتوں کے خلاف میدان میں برسرپیکارہے جمعیت کی سیاست کودیگرپارٹیوں کی سیاست پرقیاس نہ کیاجائے انہوں نے کہاکہ جمعیت کے تمام رہنماؤں کے دامن کرپشن،بدعنوانی ،آف شورکمپنیوں سمیت ہرقسم سکینڈلزسے صاف ہیں جمعیت کی سیاست اسلام کی سربلندی اورملک کی ترقی کے لئے ہے آج دنیابھرمیں مسلمانوں دہشت گردی کے خلاف جنگ کے نام پرقتل کیاجارہاہے اوراستعماری قوتوں کی سازشوں سے مسلمان آپس میں دست وگریبان ہیں جس کافائدہ دشمن کواورنقصان ہماراہوگاانہوں نے کہاکہ جولوگ مسلح جہادکرتے ہیں ان سے کوئی اس جہادکے نتائج کی گرنٹی نہیں لیتاہے توسیاسی جدوجہدکے نتائج کی گرنٹی کیوں لیاجاتاہے ۔

مزید : علاقائی


loading...