پانی بحران، میئرکراچی وسیم اختر بھی شہریوں کے ساتھ نعرے لگانے لگے

پانی بحران، میئرکراچی وسیم اختر بھی شہریوں کے ساتھ نعرے لگانے لگے

کراچی ( ما نیٹر نگ ڈیسک) میئر کراچی وسیم اختر نے کہا ہے کہ سندھ حکومت کے غیر آئینی اقدامات کیخلاف چارج شیٹ بنا کر عدالت میں پیش کرینگے۔ وسیم اختر یوسف گوٹھ میں مظاہرین کے ساتھ شامل ہوئے اور پانی کا مطالبہ کرتے رہے۔میئر کراچی وسیم اختر یوسف گوٹھ میں سکول کے افتتاح کے بعد باہر آئے تو بجلی اور پانی کی عدم فراہمی پر احتجاج کرتے ہوئے شہریوں کے ساتھ مل کر نعرہ بازی بھی کی۔ شہری پانی دو کے نعرے لگا رہے تھے جس پر میئر کراچی بھی مظاہرین کے ساتھ مل گئے۔

نیو کراچی میں تعمیراتی کام کے جائزہ لیتے ہوئے وسیم اختر کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت کے خلاف قانون اقدامات پر چارج شیٹ بنا رہے ہیں۔ میئر کراچی نے دگنی لاگت سے یونیورسٹی روڈ کی تعمیر پر تشویش کا اظہار کیا۔ میئر کراچی کا کہنا تھا کہ اختیارات نہ ہونے کے باوجود مسائل کے حل کی کوششیں کر رہے ۔

وسیم اختر

مزید : علاقائی


loading...