خیبرپختونخوا اسمبلی ممبران اوسٹاف کی کیسپٹی بلڈنگ پروگرام کے مثبت نتائج مرتب ہوئے : اسد قیصر

خیبرپختونخوا اسمبلی ممبران اوسٹاف کی کیسپٹی بلڈنگ پروگرام کے مثبت نتائج ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پشاور( سٹاف رپورٹر)سپیکر خیبر پختونخوا اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ یواین ڈی پی کے تعاؤن سے خیبر پختونخوا سمبلی کے ممبران اسمبلی اور اسٹاف کی کیسپٹی بلڈنگ پروگرام کے مثبت نتائج مرتب ہوئے ہیں۔انہوں نے ان خیالات کا اظہار یواین ڈی پی کے نئے تعینات ہونے والے چیف ٹیکنیکل ایڈوائزر ڈیرن نینس سے بات چیت کرتے ہوئے کیاجنہوں نے سپیکر سے سپیکر ہاؤس میں ملاقات کی۔ سپیکر نے کہا کہ یواین ڈی پی کی جانب سے ممبران خیبر پختونخوا اسمبلی اور اسمبلی سیکرٹریٹ اسٹاف کی کیپسٹی بلڈنگ پروگرام شروع کیا گیا ۔مذکورہ پروگرام کے تحت ممبران اسمبلی اور اسٹاف کیلئے مختلف قسم کے ٹریننگ پروگرام مرتب کئے گئے ۔ جس کے باعث ممبران اسمبلی اور اسٹاف کی کارکردگی پر مثبت اثرات مرتب ہوئے ۔ممبران اسمبلی قانون سازی کے مراحل سے بخوبی آشنا ہوئے جس کے باعث قانون سازی کے عمل میں مکمل طور پر معاونت کی فراہمی کو یقینی بنایا۔انہوں نے کہا کہ دوسری جانب اسمبلی اسٹاف کی کارکردگی میں نکھار پیدا ہونے کے باعث سیکرٹریٹ کی استعداد کار میں بھی بہتری آئی ہے ۔ اس موقع پر نئے تعینات ہونے والے چیف ٹیکنیکل ایڈوائزر ڈیرن نینس نے سپیکر کو یقین دھانی کر وائی کہ مذکورہ پروگرام کے تحت سے ممبران اسمبلی اور اسمبلی اسٹاف کے کیپسٹی بلڈنگ پروگراموں کو مزید تقویت دی جائے گی اور یواین ڈی پی کی جانب سے پہلے سے زیادہ تعاؤن فراہم کرنے کی یقین دھانی کروائی ۔انہوں نے کہاکہ وہ وقتاًفوقتاًسپیکر سے ملاقاتیں کرتے رہیں گے اور ٹریننگ پروگراموں کو جاری رکھنے کیلئے حائل تمام رکاوٹوں کو دور کیا جائے گا۔

مزید :

علاقائی -