چارسدہ کے علاقہ آبازئی میں گزشتہ شب طوفان نے تباہی مچادی

چارسدہ کے علاقہ آبازئی میں گزشتہ شب طوفان نے تباہی مچادی

چارسدہ(بیور و رپورٹ) چارسدہ کے علاقہ آبازئی میں گزشتہ شب طوفان نے تباہی مچادی ۔ آم کے باغات میں متعدد درخت گر گئے جس سے لاکھوں روپے کا نقصان ہوا ہے ۔باغ مالکا ن نے حکومت سے مالی تعاون کی اپیل کی ہے ۔تفصیلات کے مطابق چارسدہ میں جہاں گزشتہ روز تیز طوفان نے بجلی کا نظام درہم برہم کر دیا وہاں پر طوفان سے کئی علاقوں میں کھڑی فصلوں کو نقصان پہنچا ۔ طوفان سے ضلع بھر میں پھلوں کے باغات کو سب سے زیادہ نقصان پہنچا جس میں زیادہ تر آم اور لیچی کے باغات شامل ہے ۔گزشتہ شب کی طوفان سے سب سے زیادہ نقصان تحصیل تنگی کے علاقہ آبازئی میںآم کے باغات کو پہنچا ہے۔

جہاں پر پھلوں کے کئی درخت جڑ سے اکڑ گئے جس سے مالکان کالاکھوں روپے کا نقصان ہو اہے ۔اس حوالے سے آم کے پھلوں کے باغات کے مالک مثل خان نے اخباری نمائندوں کو تفصیلات بتاتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نے حکومت سے تین سال کے لئے آم کے باغات لیز پر لئے تھے جبکہ گزشتہ شب طوفان سے ان باغات میں کئی درخت جڑ سے اکھڑ گئے ہے جس سے اس کا لاکھوں روپے کا نقصان ہو ا ہے ۔انہوں نے حکومت اور دیگرمتعلقہ اداروں سے مالی تعاون کرنے کی درخواست کی

مزید : علاقائی


loading...