جے آئی ٹی کی بدنامی، تحقیقات میں رکاوٹیں ‘ پی ٹی آئی سپریم کورٹ پہنچ گئی

جے آئی ٹی کی بدنامی، تحقیقات میں رکاوٹیں ‘ پی ٹی آئی سپریم کورٹ پہنچ گئی

اسلام آباد (آن لائن ) سپریم کورٹ کے کی جانب سے پانامہ لیکس کی تحقیقات کے لیے بنائی گئی جے آئی ٹی کو بدنام کرنے اور تحقیقات میں رکاوٹوں کے معاملے پر پاکستان تحریک انصاف نے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کردی ہے ،جس میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ نواز شریف اور اسحاق ڈار پانامہ تحقیقات میں رکاوٹ بن رہے ہیں ،وزیراعظم نواز شریف اور سمیت دیگر فریقین نے پانامہ لیکس کے حوالے سے عدالتی فیصلے کو تسلیم کیا ،سپریم کورٹ نے جے آئی ٹی کی اب تک کی کارروائی پر اطمینان کا اظہار کیا لیکن نواز شریف نے اپنے رتبہ کا استعمال کرتے ہوئے عدلیہ اور جے آئی ٹی کیخلاف مہم شروع کروا رکھی ہے ، تحریک انصاف کی جانب سے دائر درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ وفاقی وزراء ،ترجمان اور وزیراعظم کی جانب سے نامزد کیے گئے لیگی رہنماء جے آئی ٹی کو ٹارگٹ کر رہے ہیں ،ن لیگی رہنماؤں نے جے آئی ٹی اور ججز کے خاندانوں کو بھی دھمکیاں دی ، تحریک انصاف کے رہنماء فواد چوہدری کی جانب سے دائر درخواست میں مسلم لیگ ن کے رہنماؤں کی اس مہم کا مقصدجے آئی ٹی کو تحقیقات سے روکنا اور انصاف کی راہ میں رکاوٹ پیدا کرنا ہے ، درخواست میں عدالت عظمیٰ سے استدعا کی گئی ہے کہ وزیراعظم نواز شریف اور اسحاق ڈار کو جے آئی ٹی کے امور میں رکاوٹ ڈالنے سے روکا جائے اور آرٹیکل 190کے تحت تمام اداروں کو عدالتی فیصلے پر عملدرآمد یقینی بنانے کا حکم دیا جائے ۔

پی ٹی آئی/ عدالت

مزید : علاقائی


loading...