پاکستان کی سری لنکا سے فتح کا جشن منانے پر بھارتی فو ج سیخ پا

پاکستان کی سری لنکا سے فتح کا جشن منانے پر بھارتی فو ج سیخ پا

سرینگر(آن لائن)مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی فوجیوں اور پولیس اہلکاروں نے گزشتہ شب برطانیہ میں چیمپینز ٹرافی کے ایک میچ میں سری لنکا کے خلاف پاکستان کی فتح کا جشن منانے پر ضلع شوپیان میں درجنوں دکانوں اور گاڑیوں کو نقصان پہنچایا ۔ میڈیارپو رٹ کے مطابق مقامی افراد نے صحافیوں کو بتایا کہ جیسے ہی پاکستان نے سری لنکا کے خلا ف میچ جیتا کشمیریوں نے ضلع کے علاقے وائل میں گھروں سے نکل کر جیت کی خوشی میں پٹاخے چلائے اور خوشی منائی ۔ تاہم بھارتی فورسز کے اہلکاروں نے اشتعال میں آتے ہوئے گاؤں پہنچ کر نوجوانوں کو منتشر کرنے کیلئے فائرنگ اور دکانوں میں لوٹ مار کی اور گھروں اور گاڑیوں کو نقصان پہنچایااور لوگوں کو تشدد کا نشانہ بنایا ۔فورسز کی کارروائی میں متعدد افراد زخمی ہوگئے ۔ متعدد دکانداروں نے صحافیوں کو بتایا ہے کہ فورسز کے اہلکاروں نے گزشتہ شب کارروائی کے دوران لوٹ مار کی ہے ۔فوجیوں نے ضلع کے علاقے ترکا ون گام میں درجنوں گھروں میں گھس کر اہلخانہ کو تشدد کا نشانہ بنایا اور توڑ پھوڑ کی ۔انہوں نے کہاکہ اہلکار مسلسل دوگھنٹے تک گھروں میں گھس کر لوٹ مار اور لوگوں کو تشدد کا نشانہ بناتے رہے ۔ بھارتی فورسزکی کارروائی میں متعدد افراد زخمی بھی ہوئے جن میں سے شدید زخمی ہونیوالوں کو سرینگر کے ہسپتال منتقل کردیاگیا ہے ۔فورسز کی کارروائی کے خلاف آج زبردست بھارت مخالف مظاہرے کئے گئے ۔

بھارتی فوج سیخ پا

مزید : علاقائی


loading...