رمضان نشریات میں احسن خان کی شاندار میزبانی کاسلسلہ جاری

رمضان نشریات میں احسن خان کی شاندار میزبانی کاسلسلہ جاری
 رمضان نشریات میں احسن خان کی شاندار میزبانی کاسلسلہ جاری

  


لاہور(فلم رپورٹر)نیکیوں ،برکتوں اور رحمتوں کے موسمِ بہار،ماہ صیّام کا دوسرا عشرہ اپنے اختتام کی طرف گامزن ہے ۔اس سال پی ٹی وی کی رمضان کی براہ راست نشریات کراچی مرکز سے پیش کی جارہی ہے جسے ناظرین بین الاقوامی شہرت کے حامل اداکار،ماڈل اور ہوسٹ احسن خان کی وجہ سے بڑے شوق سے دیکھ رہے ہیں ۔ احسن خان کی میزبانی کی جتنی تعریف کی جائے وہ کم ہے۔بلاشبہ احسن خان ہمارے ملک کے بہت بڑے ہوسٹ ہیں اس ٹرانسمیشن میں سے ان کو نکال دیا جائے تو اس میں دیکھنے کے لائق کچھ رہ ہی نہیں جاتا۔وہ جس بھی پروگرام کا حصّہ ہوتے ہیں وہ ہمیشہ ناظرین کی توجہ حاصل کرنے میں کامیاب ہوجاتا ہے۔

پی ٹی وی کی لائیو ٹرانسمیشن میں بہترین میزبانی پر ان کو وفاقی وزیر مریم اورنگزیب اور چیئرمین پی ٹی وی نے مبارکباد اور ستائش کے پیغامات بھیجے ہیں۔ 2017ء میں شوبز انڈسٹری کی شان احسن خان کو بہترین اداکاری کے تمام بڑے ایوارڈز سے نوازا گیا ہے ۔

مزید : کلچر


loading...