خوش نصیب خدا نے نماز روزے کی توفیق عطا کی ،ندیم

خوش نصیب خدا نے نماز روزے کی توفیق عطا کی ،ندیم
 خوش نصیب خدا نے نماز روزے کی توفیق عطا کی ،ندیم

  


لاہور ( فلم رپورٹر) خوش نصیب ہوں کہ ماہ رمضان میں خدا نے روزے اور نماز کی پابندی کی توفیق عطا کی ہے۔ان خیالات کا اظہار فلمسٹار ندیم نے کیا۔ انہوں نے کہا کہ میرے خدا کا لاکھ شکر ہے کہ اس نے میرے فنی کیریئر کے پچاس برس مکمل کرا دیئے اور میں آج بھی کام کر رہا ہوں ۔انہوں نے کہا کہ فنکارکے طویل فنی کیریئر اور شہرت کا راز اس کے نیک نیتی سے محنت کرنے اور اپنے پیشے سے مخلص رہنے میں پوشیدہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ میری خدا سے ہردم دعا رہی ہے کہ وہ میرے ملک کو شاد و آباد رکھے اور فلم انڈسٹری کو ترقی دے۔ ندیم ان دنوں فلم اور ٹی وی دونوں شعبوں میں مصروف ہیں۔

مزید : کلچر


loading...