ہمارے فنکاروں نے دنیا بھر میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا ہے،سجاد طافو

ہمارے فنکاروں نے دنیا بھر میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا ہے،سجاد طافو
 ہمارے فنکاروں نے دنیا بھر میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا ہے،سجاد طافو

  


لاہور(فلم رپورٹر) پاکستان کے بین الاقوامی شہرت کے حامل نامورگٹارسٹ سجاد طافو نے کہا ہے کہ ہمارے فنکاروں نے دنیا بھر میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا ہے ہم نے ہر مقام پر ثابت کیا ہے کہ ہم کسی سے کم نہیں ہیں۔سجاد طافونے کہا ہے کہ میں پر امن پاکستان دیکھنے کاخواہشمند ہوں ۔یہ کوئی ناممکن کام نہیں ہے اگر پوری قوم متحد ہوجائے تو ہمارا ملک بہت جلد ترقی یافتہ قوموں میں شامل ہوسکتا ہے ۔دہشت گردی اور بد امنی کی وجہ سے ہمیں ناقابل تلافی نقصان ہوا ہے ۔وہ دن دور نہیں ہے جب ہمارے ملک میں ایک بار پھر امن وامان کا دور دورہ ہوگا۔انہوں نے کہا ہے کہ انسانیت کی خدمت میری زندگی کا مشن ہے جس کیلئے دن رات کام کر رہاہوں۔ انہوں نے کہا کہ ملکی مسائل کے حل کیلئے پاکستانی عوام کو دیانتدار قیادت کا ساتھ دینا ہوگا۔ پاکستانی عوام کو مشکلات اور بچوں کو تعلیمی اداروں کی بجائے سڑکوں پرآوارہ گردی کرتے ہوئے دیکھ کر افسوس ہوتا ہے۔

مزید : کلچر


loading...