پاکستان کی خاطر فن تو کیا جان بھی قربان کرسکتا ہوں،غلام علی

پاکستان کی خاطر فن تو کیا جان بھی قربان کرسکتا ہوں،غلام علی
 پاکستان کی خاطر فن تو کیا جان بھی قربان کرسکتا ہوں،غلام علی

  


لاہور(آن لائن)غزل کی دنیا کے بادشاہ اور پاکستان کے معروف گلوکار غلام علی نے کہا ہے کہ پاکستان کی خاطر اپنا فن تو کیا جان بھی قربان کرسکتا ہوں،جہاں میرے ملک کے نام پر حرف آرہا ہو وہاں خواہ مجھے سونے میں بھی تول دیا جائے تو میں کسی صورت کام کرنا پسند نہیں کروں گا۔گزشتہ روز اپنے ایک انٹر ویو میں انہوں نے کہاکہ شیوسینا کے لوگ بھی کئی بار میرے کنسرٹ میں شرکت کر چکے ہیں لیکن بعض اوقات یہ سیاسی رنگ معلوم ہوتا ہے اور جو لوگ مسائل پیدا کرتے ہیں ان کو بھارت کی عوام بھی پسند نہیں کرتی۔انہوں نے کہا کہ مجھے سب سے پہلے میرا ملک عزیز ہے اور پاکستان کی خاطر اپنا فن تو کیا جان بھی قربان کرسکتا ہوں۔

انہوں نے کہاکہ بھارت کے عوام مجھے بہت پسند کرتے ہیں جس پر میں ان کا شکر گزار ہوں مگر چند مٹھی بھر لوگ جن کے دل میں پاکستان کیخلاف نفرت بھری ہوئی ہے وہ مجھے بھارت میں پرفارم نہیں کرنے دیتے ۔

مزید : کلچر


loading...