انڈسٹری کو بچانے کیلئے عوام پاکستانی فلموں کو سپورٹ کریں‘ عائشہ عمر

انڈسٹری کو بچانے کیلئے عوام پاکستانی فلموں کو سپورٹ کریں‘ عائشہ عمر
 انڈسٹری کو بچانے کیلئے عوام پاکستانی فلموں کو سپورٹ کریں‘ عائشہ عمر

  


لاہور (شوبز ڈیسک)اداکارہ وماڈل عائشہ عمر نے کہا ہے کہ دیکھا جائے تو گزشتہ 15 کئی برسوں سے پاکستان فلم اور سینما انڈسٹری شدید بحران کا شکارچلی آرہی تھی لیکن اب اس میں بہتری کے آثارنمایاں ہوئے ہیں۔نجی ٹی وی کے مطابق عائشہ عمر نے کہا کہ شدید مالی بحران کے باعث ملک بھرمیں سینما گھر ٹوٹنے لگے اوراسی طرح نگارخانوں میں بھی ویرانیوں کا ’’راج‘‘ ہوگیا۔ انہوں نے کہا کہ جدید ٹیکنالوجی کے ساتھ بنائی جانے والی پاکستانی فلموں کو بھی بہت اچھا رسپانس ملا جس کے بعد سے اب تک ہرسال انٹرنیشنل معیار کی فلمیں سینما گھروں کی زینت بن رہی ہیں، جوکہ فلم یا سینما کے لیے نہیں بلکہ پاکستان کے لیے خوش آئند قدم ہے۔عائشہ کا مزید کہنا تھا کہ اب عوام کوچاہیے کہ وہ پاکستانی فلموں کو سپورٹ کریں تاکہ دم توڑتی فلم اورسینما انڈسٹری کونئی زندگی مل سکے۔

مزید : کلچر


loading...