آشا بھوسلے کا مومی مجسمہ مادام تساؤ میوزیم میں رکھا جائے گا

آشا بھوسلے کا مومی مجسمہ مادام تساؤ میوزیم میں رکھا جائے گا
 آشا بھوسلے کا مومی مجسمہ مادام تساؤ میوزیم میں رکھا جائے گا

  


نئی دہلی (نیٹ نیوز) بھارتی گلوکارہ آشا بھوسلے کا مومی مجسمہ دہلی کے مادام تساؤمیوزیم میں رکھا جائے گا۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق بھارتی گلوکارہ آشا بھوسلے کا مومی مجسمہ دہلی میں مادام تساؤ میوزیم میں دیگر معروف اداکاروں اور گلوکاروں کے ساتھ رکھا جائے گا۔ اس سلسلے میں مادام تساؤکی ماہرین ٹیم نے آشا بھوسلے سے ممبئی میں ملاقات کی ۔اس حوالے سے آشابھوسلے نے اس اعزاز پرمادام تساؤاوراپنے مداحوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ احساس اور تجربہ میرے لئے بہت منفرد اور خوش کن ہے۔انہوں نے کہا کہ میں اپنے مومی مجسمے کی حتمی شکل دیکھنے کے لئے بہت پر جوش ہوں اور مجھے دہلی میں اس کے افتتاح کابے صبری سے انتظار ہے۔

مزید : کلچر


loading...