میڈم سنگیتا آج اپنی 70 ویں سالگرہ منائیں گی

میڈم سنگیتا آج اپنی 70 ویں سالگرہ منائیں گی
 میڈم سنگیتا آج اپنی 70 ویں سالگرہ منائیں گی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (فلم رپورٹر)میڈم سنگیتا آج اپنی 70 ویں سالگرہ منائیں گی ۔ سنگیتا 14جون 1947ء کو کراچی میں پیدا ہوئیں ان کا اصل نام پروین رضوی ہے مگر ان کو شہرت سنگیتا کے نام سے ملی ۔ پاکستا ن فلم انڈسٹری کی شوخ و چنچل سنگیتا نے اپنے فنی کیرےئر کا آغاز 1967ء میں فلم ’’کو ہ نور‘‘ سے کیا ۔ 1976ء میں انہوں نے بطور ہدایتکارہ فلم ’’سوسائٹی گرل ‘‘بنائی جس کی نمائش نے ہر طرف دھوم مچادی ۔ سنگیتا کی 1984ء میں بطور ہدایتکارہ فلم ’’نام میرا بد نام ‘‘نے شاندار بزنس کیاجس میں ان کی زبردست پرفارمنس نے تہلکہ مچادیا ۔ اداکارہ سنگیتا نے اردو اورپنجابی فلموں میں اپنی لاجواب اداکاری سے شائقین فلم کے دل جیت لئے ۔ سنگیتا نے جہاں سلور سکرین پر اپنی اداکاری کے ان مٹ نقوش چھوڑے وہیں موجودہ دور میں ان کے ڈرامے بھی عوام میں بے حد مقبول ہیں ۔ سنگیتا آج بھی فلموں کی ڈائریکشن کے ساتھ ٹی وی ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھارہی ہیں ۔
اداکارہ وہدایتکارہ سنگیتا 14جون کو اپنے اہل خانہ کے ساتھ کراچی میں اپنی سالگرہ کا کیک کاٹیں گی ۔

مزید :

کلچر -