بالی ووڈسٹار سنجے دت نئی مشکل میں پھنس گئے

بالی ووڈسٹار سنجے دت نئی مشکل میں پھنس گئے
بالی ووڈسٹار سنجے دت نئی مشکل میں پھنس گئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ممبئی(نیٹ نیوز) بالی ووڈسٹار سنجے دت نئی مشکل میں پھنس گئے ،عدالت نے مہاراشٹرا حکومت سے سنجے دت کی قبل از وقت رہائی کی تفصیلات مانگ لیں۔تفصیلات کے مطابق بالی ووڈسٹارسنجے دت دھڑا دھڑ فلمیں سائن کر رہے ہیں اور کئی فلموں کی شوٹنگ میں بھی مصروف ہیں جبکہ ان کی زندگی پر بننے والی فلم کے چرچے بھی زبان زد عام ہیں لیکن اب یہ سب کھٹائی میں پڑتا دکھائی دے رہا ہے کیونکہ ممبئی ہائیکورٹ نے مہاراشڑا حکومت سے سوال کیا ہے کہ سنجوبابا کو کن بنیادوں پر قبل از وقت رہا ئی دی گئی ، اچھے برتاؤ کا کیا معیار ہے اور بالی ووڈسٹار زیادہ عرصہ تو پیرول پرجیل سے باہر رہے ہیں ان کے اچھے برتاؤکا کیا پیمانہ بنایا گیا تھا،تیسر ے اور اہم سوال پر مہاراشڑا حکومت پہلے بھی تنقید کا نشانہ بنتی رہی ہے۔
ممبئی ہائیکورٹ نے مہاراشڑا حکومت کو حلفیہ جوابات جمع کروانے کی ہدایت کی ہے جس کے باعث بالی ووڈ سٹار ایک بار پھر مشکلات میں پھنستے دکھائی دے رہے ہیں

مزید :

کلچر -