سیمی فائنل تک رسائی پرشوبز شخصیات کی پاکستانی کرکٹ ٹیم کومبارکباد

سیمی فائنل تک رسائی پرشوبز شخصیات کی پاکستانی کرکٹ ٹیم کومبارکباد

لاہور (فلم رپورٹر) سیمی فائنل تک رسائی حاصل کرنے پرشوبز کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے پاکستانی کرکٹ ٹیم کے لئے مبارکباد اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے۔میلوڈی کوئین آف ایشیاء پرائڈ آف پرفارمنس گلوکارہ شاہدہ منی،میگھا،ماہ نور،صائمہ نور، ظفر اقبال نیویار کر،یار محمد شمسی صابری،حمیرا چنا،عارف بٹ ،ڈاکٹر اجمل ملک ، شوکت چنگیزی، سخاو ت ناز ،رفیق حسین،محمد سلیم بزمی،پروڈیوسر شہزاد چوہدری،ماہی خان،عائشہ،صائمہ جہاں،سہراب افگن،ظفر عباس کچھی،اچھی خان،سٹار میکر جرار رضوی،حاجی عبد الرزاق،عباس باجوہ،آغا حیدر،مسکراہٹ، ناصر چنیوٹی ، آشا چوہدری ،ہنی البیلا،فرح باجوہ ،پرویز کلیم،قیصر ثناء اللہ،مدثر حسن قاسمی اور اسلم پھلروان سمیت دیگر فنکاروں نے پاکستان کرکٹ ٹیم کو سری لنکا کے خلاف کامیابی پر مبارکباد دیتے ہوئے کہاکہ شاہینوں نے شیروں کے منہ سے فتح چھین کر ثابت کردیا ہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم دنیا کی سب سے خطر ناک ٹیم ہے جو کسی وقت بھی غیر متوقع نتیجہ دے سکتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ آئی سی سی چمپئنز ٹرافی کے سیمی فائنل میں پاکستان کا مقابلہ بدھ کو انگلینڈ کے ساتھ ہوگا ،ہماری دعائیں ہیں کہ ہماری قومی کرکٹ ٹیم سیمی فائنل اور فائنل میں کامیابی حاصل کر کے قوم کو عید کا تحفہ دے گی ۔

مزید : کلچر


loading...