چھوٹی سی بات پر برا مان گئے،امیتابھ سونم کپورسے ناراض

چھوٹی سی بات پر برا مان گئے،امیتابھ سونم کپورسے ناراض
 چھوٹی سی بات پر برا مان گئے،امیتابھ سونم کپورسے ناراض

  


ممبئی(نیٹ نیوز) بالی ووڈ کے نامور اداکار امیتابھ بچن مشہور اداکارہ سونم کپور کی جانب سے سالگرہ کی مبارکباد کا جواب نہ دینے پر ناراض ہوگئے۔گزشتہ دنوں امیتابھ نے سونم کپور کو سالگرہ کی مبارکباد تو دی لیکن سونم کپور کی جانب سے جواب نہ ملنے پر بگ بی ناراض ہوگئے۔ کئی اداکاروں نے انہیں سالگرہ کی مبارک باد دی جن میں امیتابھ بچن بھی شامل تھے لیکن سونم کپور بگ بی کو مبارک باد کے جواب میں شکریہ کہنا بھول گئیں جس پر امیتابھ نہ صرف ناراض ہوگئے بلکہ جب سونم نے سنیل شیٹھی کو سالگرہ کی مبارکباد دینے پر شکریہ اداکیا تو بگ بی نے سونم کپور کو طنزیہ ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ میرے بارے میں آپ کا کیا خیال ہے، میں امیتابھ بچن ہوں، میں نے آپ کو سالگرہ کی مبارکباد کا میسج بھیجا لیکن آپ نے مجھے جواب تک نہیں دیا۔ امیتابھ کی طنزیہ ٹوئٹ کے بعد سونم کپور پریشان ہوگئیں اور فورا ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ او میرے خدا، سر مجھے آپ کا میسج نہیں ملا ورنہ فورا جواب دیتی، میں آپ سے معذرت خواہ ہوں تاہم مبارک باد کا بہت بہت شکریہ۔

مزید : کلچر


loading...