لڑکی کے پیچھاکرنے پراداکارہ ثناء خان پریشان
ممبئی (نیٹ نیوز) بالی وڈ اداکارہ ثناء خان 14سالہ لڑکی کے پیچھا کرنے پر پریشان ہو گئی۔بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق ثناء خان حال ہی میں مدینہ گئی ہوئی تھی جہاں پر ان کا 14سالہ لڑکی نے پیچھا کرنا شروع کر دیا جس سے وہ بہت پریشان ہوئیں ۔ان کا کہنا ہے کہ وہ جہاں بھی جاتیں وہ لڑکی ان کا پیچھا کرتی تھی ۔جس پر انہوں نے اپنے ساتھ ایک شخص کو تعینات کیا تاکہ وہ ان کے پاس نہ آسکے ۔ثناء کا کہنا ہے کہ ایسا ان کے ساتھ پہلی بار ہوا ہے اور یہ تجربہ ان کے لئے پریشان کن تھا ۔