30 سے زائد وارداتوں میں ملوث دورکنی لاڈوڈکیت و چورگینگ گرفتار

30 سے زائد وارداتوں میں ملوث دورکنی لاڈوڈکیت و چورگینگ گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لا ہور (کرا ئم ر پو رٹر) تھانہ ساندہ پولیس نے ڈکیتی ، چوری و راہزنی کی 30 سے زائد وارداتوں میں ملوث دورکنی سیموئل مسیح عرف لاڈوڈکیت و چورگینگ کو گرفتار کر لیا اور موقع پر موٹر سائیکلوں سمیت موبائل فونز اور نقدی بھی برآمد کرلی ہے تفصیلات کے تھانہ ساندہ کے علاقہ میں موٹر سائیکل چوری ، ڈکیتی کی بڑھتی ہوئی وارداتوں پر ڈی آئی جی آپریشز ڈاکٹرحیدر اشرف اور ایس پی اقبال ٹاؤن رانا عمر فاروق نے ، علاقہ ڈی ایس پی سرکل گلشن راوی اور ایس ایچ او تھانہ ساندہ کو ٹاسک سونپا کہ ملزمان کے متعلق خفیہ معلومات حاصل کرکے انہیں گرفتار کیا جائے ۔ایس ایچ او تیمور ملک کی سربراہی میں چھ رکنی ٹیم تشکیل دی گئی جس نے چورو ڈکیت گینگ کو ٹریس کرکے گرفتار کر لیا اوران سے 2 موٹر سائیکل ، 9موبائل فونز اور لاکھوں روپے نقدی برآمد کرلی جبکہ ملزمان نے موٹر سائیکل چوری کرنے اور سرقہ عام کی وارداتوں کا انکشاف کیا ہے۔

مزید :

علاقائی -