سٹی ڈویثن پولیس کا جرائم پیشہ افراد کیخلاف کریک ڈاؤن،متعدد ملزم گرفتار

سٹی ڈویثن پولیس کا جرائم پیشہ افراد کیخلاف کریک ڈاؤن،متعدد ملزم گرفتار

لاہور (سٹی ر پورٹر ) سٹی ڈویژن پولیس کا جرائم پیشہ افراد کیخلاف کریک ڈاؤن،ناجائز اسلحہ رکھنے پر 5 ملزم گرفتار،5پستول اور 30 بلٹ برآمد،ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ۔ پو لیس کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز ڈویژن میں 4 منشیات فروش بھی گرفتار کئے گئے ،جن سے 2 کلو چرس اور شراب برآمدکی گئی جبکہ 16 جواری پکڑے گئے،21750 روپے کی رقم برآمدکی گئی ۔علاوہ ازیں ایک پتنگ بازکو گرفتارکرکے40 پتنگیں اور 4 گچھیاں ڈور کی بر آمد کی گئی ہیں ۔ دوسری جا نب کرایہ داری ایکٹ کی خلاف ورزی پر ایک ملزم کو گرفتارکیا گیا جبکہ ڈکیت گینگ کے 2 ملزمان کو گرفتار کر کے 6 موٹرسائیکلیں اور اسلحہ برآمد کیا گیا ہے ۔

مزید : علاقائی


loading...