ڈرگ ایکٹ میں ترمیم کے باوجود ترمیمی بل پر عملدرآمد نہ ہو سکا ،ڈرگ کورٹ پرانے قوانین کے تحت سماعت پر مجبور

ڈرگ ایکٹ میں ترمیم کے باوجود ترمیمی بل پر عملدرآمد نہ ہو سکا ،ڈرگ کورٹ پرانے ...

لاہور(نامہ نگار)پنجاب اسمبلی کی طرف سے ڈرگ ایکٹ میں ترمیم کے باوجودترمیمی بل پرعمل درآمدشروع نہ ہوسکا جس کے باعث ڈرگ کورٹ پرانے قوانین کے تحت کیسوں کی سماعت کرنے پر مجبورہے ۔یادرہے کہ حکومت پنجاب نے جعلی ادویات اورغیرمعیاری ادویات کی فروخت روکنے کے لئے ڈرگ ایکٹ کے قانون میں 2017ء میں ترمیم کرائی تاکہ ناجائز کام کرنے والے میڈیکل سٹوروں اورفیکٹری مالکان کوجرمانے اورسزائیں دلائی جائیں۔5ماہ گزرنے کے باوجود ترمیمی بل کے تحت کارروائی نہیں کی گئی اور نہ ہی اس قانون کے تحت کوئی چالان ترتیب دیا گیاہے۔ اس حوالے سے قانونی ماہرین کا کہنا ہے کہ ترمیمی بل لانے سے پہلے حکومت نے ریگولر ڈرگ انسپکٹروں کو چیکنگ سے ہٹا کر نئے ڈرگ انسپکٹر کنٹریکٹ پر رکھنا شروع کردئے ہیں ،یہ اقدام بھی چالان درج کرنے کی راہ میں بڑی رکاوٹ ہے۔ ڈرگ انسپکٹر اپنے مستقبل سے پریشان ہیں جس کی وجہ سے وہ کوئی توجہ نہیں دے رہے ہیں۔

مزید : علاقائی


loading...