لاکھوں کے غبن میں ملوث ملزم جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

لاکھوں کے غبن میں ملوث ملزم جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

لاہور(نامہ نگار)ضلع کچہری کے جوڈیشل مجسٹریٹ نے گورنمنٹ کالج برائے خواتین گلشن راوی میں لاکھوں روپے کے غبن میں ملوث ملزم اسسٹنٹ نذیر بھٹی کو آج14جون کو تک جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا ہے۔جوڈیشل مجسٹریٹ ظفر فرید ہاشمی کے روبرو گلشن راوی پولیس نے گورنمنٹ کالج برائے خواتین کے اسسٹنٹ ملزم نذیر بھٹی کو پیش کیا۔تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ کالج کی پرنسپل نصرت چیمہ کی درخواست پر مقدمہ درج کیا گیا ہے ۔ ملزم گورنمنٹ کالج برائے خواتین گلشن راوی میں 63لاکھ 86ہزار روپے کے غبن میں ملوث ہے جبکہ ملزم نذیر بھٹی کے انکشاف پر خاکروب عامر آصف کو بھی حراست میں لیا جا چکا ہے۔

مزید : علاقائی


loading...