کنگ ایڈورڈمیڈیکل کالج کے ڈاکٹروں کاسیشن کورٹ کا مطالعاتی دورہ
لاہور(نامہ نگار)کنگ ایڈورڈمیڈیکل کالج کے ڈاکٹروں نے گزشتہ روزسیشن کورٹ کا مطالعاتی دورہ کیا، ڈسٹرکٹ ایندسیشن جج لاہورعابد حسین قریشی نے ڈاکٹروں کو عدالتی امور کے حوالے سے تفصیلات بتائیں۔ اس موقع پر ڈاکٹر سیشن کورٹ کی مختلف عدالتوں میں گئے جہاں انہوں نے ججوں کو کیسوں کی سماعت کرتے ہوئے دیکھا ۔دوران سماعت ڈاکٹروں نے ججوں سے مختلف سوالات بھی پوچھے۔بعد میں ڈاکٹروں کے وفد نے سیشن جج سے ملاقات کی ۔ اس موقع پر سیشن جج نے ڈاکٹروں کو عدالتی امور کے حوالے سے آگاہ کیا اور بتایا کہ پوسٹ مارٹم کی رپورٹ جب عدالت میں پیش ہوتی ہے تو وکیل کس طرح ڈاکٹر پر جرح کرتے ہیں اور ڈاکٹر کو کیسے جواب دینا چاہئے۔ڈاکٹروں کا وفد سیشن کورٹ میں 2گھنٹے تک رہا۔