لڑائی جھگڑے کا مقدمہ 5ملزمان راضی نامہ پر بری

لڑائی جھگڑے کا مقدمہ 5ملزمان راضی نامہ پر بری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(نامہ نگار)کینٹ کچہری کی جوڈیشل مجسٹریٹ نے لڑائی جھگڑے اور جان سے مارنے کی دھمکیوں کے مقدمے میں ملوث 5ملزمان کو راضی نامہ کی بنیاد پر بری کردیا۔جوڈیشل مجسٹریٹ بشری انور کے روبرو ہربنس پورہ پولیس نے ملزمان وکی شاہ، بلال شاہ، شہباز شاہ، سرورشاہ اور عدنان شاہ کے خلاف درج مقدمات کا چالان پیش کیا۔ ملزمان کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ ملزمان اور مدعی میں راضی نامہ عدالت میں داخل کروایا جا چکا ہے ۔ عدالت نے دلائل سننے کے بعد مدعی اور ملزمان میں راضی نامہ کی بنیاد پر ملزمان کو بری کرنے کا حکم دے دیاہے۔

مزید :

علاقائی -