لیبرایکٹ کی خلاف ورزی پر2 فیکٹری مالکان کودس ،دس ہزار جرمانہ

لیبرایکٹ کی خلاف ورزی پر2 فیکٹری مالکان کودس ،دس ہزار جرمانہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(نامہ نگار)کینٹ کچہری کے جوڈیشل مجسٹریٹ نے لیبر قوانین ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے پر نشاط شاپ ڈی ایچ اے اور احمد سوپ فیکٹری جی ٹی روڈ پر جرمانہ عائد کر دیا۔جوڈیشل مجسٹریٹ شہباز حسن کے روبرو محکمہ لیبر نے نشاط شاپ اور احمد سوپ فیکٹری کے خلاف چالان پیش کیا۔پراسیکیوشن نے عدالت کو بتایا ۔ نشاط شاپ اور احمد سوپ فیکٹری نے اپنے ملازمین کا ریکارڈ جمع نہیں کیا ہوا تھا اور ملازمین کو کم تنخوائیں دے رہے تھے۔عدالت نے دلائل سننے کے بعد نشاط شاپ اور احمد سوپ فیکٹری کے مالکان کو 10،10ہزار روپے جرمانہ عائد کردیا ہے۔

مزید :

علاقائی -