پرائس کنٹرول ایکٹ کی خلاف ورزی ، 2ملزمان کو جرمانے

پرائس کنٹرول ایکٹ کی خلاف ورزی ، 2ملزمان کو جرمانے

لاہور(نامہ نگار)کینٹ کچہری کے جوڈیشل مجسٹریٹ نے پرائس کنٹرول ایکٹ کی خلاف ورزی کے مقدمات میں ملوث 2ملزمان پر جرمانہ عائد کر دیا۔جوڈیشل مجسٹریٹ نعمان ناصر کے روبرو باغبانپورہ پولیس نے ملزمان ظفر اقبال اور محمد خالد کے خلاف درج مقدمات کا چالان پیش کیا۔پراسیکیوشن نے عدالت کو بتایا کہ ملزمان رمضان المبارک میں سرکاری ریٹ سے زائد قیمت پر اشیا فروخت کر رہے تھے۔عدالت نے دلائل سننے کے بعد ملزمان کے اعتراف جرم پر 1500،1500روپے جرمانہ عائد کردیا ہے ۔

مزید : علاقائی


loading...