یوحنا آباد میں دو افراد کو زندہ جلا کر ہلاک کرنے کے کیس کی سماعت ملتوی

یوحنا آباد میں دو افراد کو زندہ جلا کر ہلاک کرنے کے کیس کی سماعت ملتوی

لاہور(نامہ نگار)انسداد دہشت گردی کی عدالت نے یوحنا آباد میں دو افراد نعیم اور بابر کو زندہ جلا کر ہلاک کرنے کے کیس کی سماعت 20جون تک ملتوی کردی ہے۔انسداد دہشت گردی کی عدالت میں یوحنا آباد میں ہنگامہ آرائی کے دوران 2افراد نعیم اور باہر کو زندہ جلا کر ہلاک کرنے کے کیس کی سماعت ہوئی ۔عدالت میں پراسیکیوشن نے 3گواہوں کو بطور گواہ پیش کیا جن میں 2صحافی اور ٹی ایم او سمن آباد کے عبدالرزاق شامل تھے۔

عدالت نے ان کے بیان اور جرح کے بعد سماعت 20جون تک ملتوی کردی ۔

مزید : علاقائی


loading...