چار سالہ بچے کوقتل کرنے والی خاتون کا اعترافی بیان منظر عا م پر آگیا

چار سالہ بچے کوقتل کرنے والی خاتون کا اعترافی بیان منظر عا م پر آگیا
 چار سالہ بچے کوقتل کرنے والی خاتون کا اعترافی بیان منظر عا م پر آگیا

  


لاہور (اپنے کرا ئم ر پو رٹر سے) باغبانپورہ میں چار سالہ بچے کوقتل کرنے والی خاتون کا اعترافی بیان منظر عا م پر آگیا ،گرفتا ر ملزمہ نے پو لیس کو بتا یا کہ وقوعہ کے روز شعیب میرے ساتھ گیم کھیل رہا تھا اچانک خیال آگیاکہ شعیب میری سوتن کا بیٹا تھا۔ شوہر نے تین سال میرے سگے بچوں کو مجھ سے دور رکھاہے ۔شوہر میرے ساتھ زیادتی کرتا تھا ۔ غصہ شوہر پر تھا بچہ درمیان میں آگیا۔ملزمہ کا کہنا تھا کہ بچے کو گلا دبا کر قتل کیاہے ۔پو لیس کے مطابق ملزمہ کا کہنا ہے کہ شوہر شہباز بیویوں کے درمیان انصاف نہیں کرتا تھاجس کی وجہ سے یہ قد م اٹھا یا۔

مزید : علاقائی


loading...