کمسن سوتیلے بیٹے کو قتل کرنے والی ماں جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

کمسن سوتیلے بیٹے کو قتل کرنے والی ماں جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

لاہور(نامہ نگار)تھانہ باغبانپورہ پولیس نے کمسن بچے کے قتل کے مقدمہ میں ملوث سوتیلی ماں شبانہ بی بی کو گرفتار کرکے کینٹ کچہری کے جوڈیشل مجسٹریٹ مرضیہ علی کے روبرو میں پیش کردیا۔عدالت نے 4سالہ سوتیلے بیٹے کو قتل کرنے والی ماں کو 4روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کرنے کا حکم دیاہے۔ پراسیکیوشن نے عدالت کو بتایا کہ ملزمہ نے اپنے 4سالہ سوتیلے بیٹے شعیب کو قتل کرنے کے بعد ملزمہ نے بچے کی نعش پانی والی ٹینکی میں چھپا دی تھی ۔ملزمہ نے تین دن بعد نعش ہمسایوں کی چھت پر پھینک دی ۔عدالت نے دلائل سننے کے بعد ملزمہ کو چار روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیاہے۔

مزید : علاقائی


loading...