چوہنگ، 2بچوں کی ماں نے گلے میں پھندا ڈا ل کر خود کشی کر لی

چوہنگ، 2بچوں کی ماں نے گلے میں پھندا ڈا ل کر خود کشی کر لی
 چوہنگ، 2بچوں کی ماں نے گلے میں پھندا ڈا ل کر خود کشی کر لی

  


لاہور ( سٹی ر پو رٹر ) چوہنگ کے علاقہ میں 2بچوں کی ماں نے مبینہ طو ر پر خود کشی کر لی ۔پو لیس نے نعش مردہ خا نہ میں منتقل کر کے تفتیش شروع کردی ہے ۔ بتا یا گیا ہے کہ چو ہنگ کے علاقہ کی ر ہا ئشی دو بچو ں کی ما ں 35سالہ نبیلہ فیاض اپنے بھائی کے پاس رہائش پذیر تھی ۔ پولیس کے مطا بق گزشتہ روز نا معلوم وجوہا ت پر نبیلہ نے گلے میں پھندا ڈا ل کر مو ت کو گلے لگا لیا ۔ پو لیس نے نعش کو مردہ خا نہ میں منتقل کر کے تفتیش شروع کردی ہے ۔ اس حوالے سے تفتیشی افسر کاکہنا ہے کہ متو فیہ کے بھا ئی نے بیا ن دیا ہے کہ خاتون کا ذہنی توازن درست نہیں تھا، اہل خانہ سے تفتیش کے بعد حقائق سامنے آئیں گے ۔ اس پہلوپر بھی تفتیش کی جا ر ہی ہے کہ یہ خود کشی ہے یا قتل کیونکہ خاتون کے پا ؤ ں بیڈ پر لگے تھے جس سے معا ملہ مشکو ک لگتا ہے ۔

مزید : علاقائی


loading...